مودی چاہتا تو پاکستان کو دو منٹ میں فکس کر دیتا‘‘معرکہ حق میں کامیابی پر نورین خان کا متنازعہ بیان

عمران خان کی بہن نورین خان کے معرکۂ حق میں بھارت کیخلاف پاک فوج کی تاریخی کامیابی پر متنازعہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل جس پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران نورین خان نے کہا کہ معرکۂ حق پاکستان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ایک “ڈرامہ” تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے، وہ روس کے ساتھ ملکر سپر پاور بن گیا ہے۔ اگر مودی چاہتا تو معرکہ حق میں “دو منٹ میں پاکستان کو فکس کردیتا”۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نالے میں گر کر زخمی

اپنے بیان میں نورین خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تعلقات پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کی جانب سے مودی پر تنقید کی وجہ یہ ہے کہ مودی نے امریکا کے بجائے روس کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کیے ہیں۔

نورین خان نے اپنی گفتگو میں مزید سنسنی خیز دعوے کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ہونے والے ابراہام اکارڈز کے تحت اسرائیل کو پاکستان مل چکا تھا اور اسرائیلیوں سے رابطے اور ملاقاتیں ہو رہی تھیں لیکن بعد میں ایران کا فساد مچ گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ کے باہر دھرنا،علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

نورین خان کا کہنا تھا کہ یہ باتیں انہیں کسی نے بتائی نہیں ہیں بلکہ یہ ان کی اپنی عقل ہے۔

اس متنازعہ بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نورین خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے نورین خان کے اس بیان کو ملک و قوم کے ساتھ غداری قرار دیتے ہوئے نورین خان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔