آزادکشمیر میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ، ایک طرف سیاسی جماعتیں سرگرم تو دوسری جانب الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے سرکاری ملازمین کی پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2026 کے تحت سرکاری ملازمین جن کی پولنگ ڈیوٹی ہوگی ان کے ووٹ کیلئے پولنگ 20 جولائی 2026 کو کروانے کا اعلان کیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھین:مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے دفاتر نیو سیکرٹریٹ سے جلال آباد منتقل
الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق عام انتخابات 2026 کے سلسلہ میں انتخابی فرائض سرانجام دینے والے سرکاری ملازمین کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
اس سہولت کے تحت الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمین کی20 جولائی 2026بروز پیر کو ملازمین کی پول منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرالیکشن:جماعت اسلامی کے 36امیدوار میدان میں آگئے
نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی پول متعلقہ اضلاع کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قائم پولنگ مراکز پر منعقد ہوگی، جہاں انتخابی ڈیوٹی پر مامور اہلکار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ملازمین کی پولنگ کے شفاف، منظم اور بروقت انعقاد کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جائیں۔
تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز، ضلعی انتظامیہ پولنگ کیلئے موثر اقدامات کرے تاکہ انتخابی عملہ بغیر کسی دشواری کے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے۔
الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکاران مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر حاضر ہو کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔




