پیٹرول 13روپے18پیسے،ڈیزل 13روپے 80 پیسےمہنگا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی شدت اختیار کرگئی جس کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں کے بعد پاکستان میں پیٹرول فی لیٹر 13روپے 18پیسےجبکہ ڈیزل فی لیٹر 13روپے 80 پیسے مہنگا ، اطلاق آج رات 12سے ہوگا۔

پٹرول کی قیمت میں 13روپے18 پیسے اضافے کے بعد310روپے اکہتر پیسے جبکہ ڈیزل ڈیزل کی فی لیٹر قیمت323روپے 30پیسے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس بائی ڈیزائن دوسری جماعت میں گئے، لطیف اکبر

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13روپے80پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کمی کردی تھی۔

حکومت نے 4 جولائی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 97 پیسے کی کمی کے بعد 297 روپے 53 پیسے مقرر کی تھی جبکہ اس سے قبل 299 روپے 50 پیسے تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 97پیسے کم کرکے فی لیٹر 309روپے 50پیسے کردی تھی، حکومت نے اس سے قبل ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 311 روپے 47 پیسے مقرر کی تھی۔