سپیکرآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے جنگ بھی ہو آذاد کشمیر کے انتخابات بروقت ہونے چاہئیں۔
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبرکا مزید کہنا تھا کہ رائٹ آف ووٹ عوام کا حق ہے اسکے حق کیلئے ہی ہم جہدوجہد کر رہے ہیں۔
چوہدری لطیف اکبر نے ایکشن کمیٹی والوںکو مشورہ دیا کہ اگر جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو اپنادھرنے ملتوی کر دیں الیکشن کے بعد دوبارہ دھرنا دیدیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اساتذہ اور طلباء کو کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں سے دور رہنے کا حکم
چوہدری لطیف اکبر نے ایک بار انتخابات ہو جائیں اس کے وہ دھرنا دے دیں کوئی بھی حکومت انہیں نہیں روکے گی ۔
ایک سوال کے جواب میں لطیف اکبر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور جگہوں کا پتا نہیں لیکن مظفرآباد شہر سارا کھلا ہے ۔
سپیکر اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن مہم اس طرح نہیں ہو رہی جس طرح ہونا چاہیے تھی۔پونچھ کے علاقے میں ابھی تک الیکشن کمپین شروع نہیں ہو سکی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کی خوشی کیلئے تمام حدیں پار، افغان وزیر نے افغان اور بھارتی عوام کا ڈی این اے ایک قرار دیدیا
حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر نے بہت کوشش کی کہ مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جائے۔باقی سارے مطالبات مان لئے گئے تھے ایک مہاجرین کی نشستوں پر ڈیڈ لاک رہا جہاں سے حالات خراب ہوئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین کی نشستوں پر پنجاب میں جو انتخابات ہوتے ہیں اسے پنجاب حکومت ہینڈل کرتی ہےوہاں پر فئیر الیکشن نہیں ہوتے ۔
ٹکٹ کے حصول کیلئے سیاسی جماعتیں تبدیل کرنے کا رواج اچھا نہیں ۔سردار تنویر الیاس کی پیپلز پارٹی نے کیا توہین کی ،پیپلز پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ بورڈ کرتا ہے
سردارتنویر الیاس بائی ڈیزائن دوسری سیاسی جماعت میں گیا ۔سردارتنویر الیاس کو اگر سب حلقوں کا ٹکٹ بھی دیتے ہیں تو اس نے جانا ہی تھا۔



