مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے علم میں لایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارہ جات کے اساتذہ کرام اور طلباء مموع سیاسی سر گرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جملہ تعلیمی ادارہ جات بشمول پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے سربراہان و اسا تذہ کرام اور طلباء کو خبر دار کیا جاتا ہے کہ اپنی تمام تر توجہ انتظامی و تدریسی سرگرمیوں اور مقداری و معیاری تعلیمی اہداف کے حصول پر مرکوز رہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا، انجمن تاجران ارجہ ضلع باغ کا لاتعلقی کا اعلان
محکمہ تعلیم کی جانب سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی ممنوع سر گرمیوں بالخصوص کا لعدم جو ائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی سر گرمیوں میں حصہ لینے سے اجتناب کریں ۔
خلاف ورزی کو سنگین جرم شمار کرتے ہوئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ و دیگر سٹاف کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائے جانے کے علاوہ طلباء کیخلاف بھی دستور العمل کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: محکمہ تعلیم نے اسکولوں اور کالجوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
محکمہ تعلیم کی جانب جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث پرائیویٹ سکو از کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے ان کو سر بمہر کر دیا جائے گا۔




