سونا قیمت

ملک بھر میں 24 قیراط سونا 4 لاکھ 47 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 10 جولائی 2026 کو پاکستان بھر سمیت آزاد کشمیر کیلئےسونے اور چاندی کی قیمتوں کا نیا اور تازہ ترین ریکارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور مظفرآباد میں آج 24 قیراط  ایک تولہ سونے کی قیمت 447,000 روپے کی سطح پر برقرار ہے جبکہ صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 383,230 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

مختلف شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان میں بھی 24 قیراط سونے کی قیمتیں یکساں طور پر 447,000 روپے فی تولہ رہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، سونا خریدنے والوں کیلئے مختلف معیار (خالص پن) کے حساب سے بھی ریٹس جاری کیے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی سے متعلق مفتی تقی عثمانی کا اہم فتویٰ آ گیا
مارکیٹ میں آج 22 قیراط سونے کی قیمت 409,855 روپے فی تولہ رہی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کا نرخ 351,295 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح عوام میں مقبول 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 391,225 روپے اور 10 گرام کی قیمت 335,327 روپے پر ٹریڈ ہوئی۔

زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 20 قیراط سونے کی قیمت 372,595 روپے فی تولہ، جبکہ 18 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 335,336 روپے رہی۔

دوسری جانب، چاندی کے بازار سے حاصل ہونے والی رپورٹ کے مطابق چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے اضافہ
مارکیٹ میں چاندی کی عام قیمت 8,073 روپے فی تولہ جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6,921 روپے رہی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط خالص چاندی کا فی تولہ نرخ 6,795 روپے اور 10 گرام قیمت 5,824 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔