دھیرکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)انسپکٹر جنرل (آئی جی) آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی نے دھیرکوٹ بازار کا دورہ جہاں انہوں نے مختلف گلیوں میں شہریوں و تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر تاجروں نے آئی جی آزاد کشمیر کو پھگواڑی کے مقام پر گندم سمیت اشیائے خوردونوش سے لدے ٹرکوں کو روکے جانے کے باعث پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:ایکشن کمیٹی کی ہڑتال مسترد، کاروباری مراکز کھل گئے
دھیر کوٹ کے تاجروں نے آئی جی آزادکشمیر لیاقت علی ملک سے بینکاری نظام کی فوری بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔
آئی جی آزاد کشمیر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ ان مسائل حل کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں گے اور عوام کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایم ڈی سی : ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع
بعد ازاں آئی جی آزاد کشمیر غازی آباد گئے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم خان کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور اس کے بعد باغ روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل آئی جی آزادکشمیر لیاقت علی ملک کامظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، دورے کے دوران عوام سے براہِ راست ملاقاتیں بھی کیں۔بچوں میں گھل مل گئے
انسپکٹر جنرل پولیس، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز سنیں۔
بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور بزرگوں کی خیریت دریافت کی۔عوام سے مسلسل رابطہ، باہمی احترام اور مؤثر خدمت ہی پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔




