جھارکھنڈ(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی ریاست جھارکنڈ کے قصبے میں طالبات کے ڈسنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ہاسٹل میں رہائش پذیر 4 طالبات کوسوتے ہوئے سانپ نے ڈس لیا جس کے نتیجے میں ایک طالبہ چل بسی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست جھارکھنڈ کے قصبے لوہارڈگا کے مقامی سکول کے ہاسٹل میں پیش آیا جہاں طالبات ایک کمرے میں سو رہی تھیں کہ سانپ نے انہیں ڈس لیا جس سے ہاسٹل میں افراتفری مچ گئی۔
ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو طبی علاج کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک طالبہ دم توڑ گئی جبکہ مزید تین طالبات زیر علاج ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلح افراد کا گشت، ناکے، آزادکشمیر میں غذائی قلت کا باعث ہیں،پونچھ انتظامیہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی طالبہ کی شناخت 12 سالہ ورشا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے کے بعد طالبہ کے لواحقین اور مقامی افراد نے پولیس میں شکایت درج کرادی۔
اساتذہ نے چاروں طالبات کو رات کے وقت لوہردگا صدر اسپتال پہنچایا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ورشا کو مردہ قرار دیا۔
پھولمانیا، جس کی حالت تشویشناک ہے کو جدید علاج کیلئے رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ریفرکردیا گیا جبکہ دیگر دو طالبات کو لوہردگا صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اسکول کے ایک نمائندے نے بتایا کہ منگل کی رات کھانے کے بعد طلباء گراؤنڈ فلور پر اپنے ہاسٹل کے کمرے میں چلے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ سال حج مزید مہنگا،اخراجات 13 لاکھ روپے تک جانے کا امکان
انہوں نے بتایا کہ ’’کریٹ‘‘ سانپ کمرے میں داخل ہوا جہاں سات طالبات سو رہی تھیں، اور ان میں سے ایک کو کاٹ لیا۔ جب اس نے چیخ ماری تو باقی بیدار ہو گئے لیکن تب تک اس نے تین کو کاٹ لیا تھا،‘‘ انہوں نے کہا۔
متوفی کی شناخت ورشا اوراون کے طور پر ہوئی ہے جو کہ سنیہا تھانہ علاقہ کے علاودی نواتولی کی رہنے والی ہے۔




