پی ٹی آئی کے سابق امیدوار اسمبلی انوار الحق نور ن لیگ میں شامل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت کے طور پر سابق امیدوار پاکستان تحریک انصاف (PTI) برائے ایل اے-5 بھمبربرنالہ چوہدری انوار الحق نور نے اپنے متعدد ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یہ شمولیت پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی کاوشوں سے عمل میں آئی۔ اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی کرنل (ر) وقار احمد نور بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا دیدیا، راجہ نوید گوگا سمیت اہم شخصیات شامل

دونوں رہنماؤں نے نئی شامل ہونے والی شخصیات کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والی نمایاں شخصیات میں سابق امیدوار پاکستان تحریک انصاف ایل اے-5 بھمبر چوہدری انوار الحق نور، سینئر رہنما چوہدری محمد امین، سابق تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف برنالہ چوہدری الطاف حسین، سابق ممبر ضلع کونسل ملک محمد سلیم، سابق جنرل سیکرٹری سٹی پاکستان تحریک انصاف چوہدری شہباز، سابق صدر سٹی پاکستان تحریک انصاف برنالہ چوہدری محمد اعجاز، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایڈووکیٹ لائق محمود عامر، ناصر محمود مرزا، ممبر ٹاؤن کمیٹی ولید سہیل، صدر ڈویژن میرپور پاکستان مسلم لیگ (ن) وجاہت حسین جلال اور سابق آزاد امیدوار و (کورنگ امیدوار پاکستان تحریک انصاف) سکندر امین شامل ہیں۔

اس موقع پر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نائب صدرپی ٹی آئی میرپور افتخار طیب عہدے سے مستعفی، استحکام پارٹی میں شامل

نئی شامل ہونے والی شخصیات نے پارٹی قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چوہدری انوارالحق نور کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کرنل(ن) وقار کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔