ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعدریفری کے متنازع پر سوال اٹھ گئے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین نے متنازع فیصلوں پر ریفری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
میچ کے آخری لمحات میں مصر کے اسٹار فٹبالر اور کپتان محمد صلاح اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ایک موقع پر آمنا سامنا ہوا تاہم اس دوران ارجنٹینا کے کھلاڑی نے محمد صلاح کو پھنسا کر گرادیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ، ارجنٹینا مصر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
ارجنٹینا کے کھلاڑی کے اس عمل پر ریفری کی جانب سے فاؤل نہیں دیا گیا، ریفری کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک اور موقع پر بھی مصر اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کا آمنا سامنا ہوا تاہم یہاں بھی ارجنٹینا کے کھلاڑی مصری کھلاڑی کو گرا کر آگے چل دیئے۔ ریفری کی جانب سے ارجنٹینا کھلاڑیوں کے اس عمل پر فاؤل اور مصر کو پنالٹی شوٹ نہ دینے پر صارفین پھٹ پڑے۔
مصری ٹیم کے ہیڈکوچ حسام حسن نے میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد ریفری نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے یلو کارڈ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ : بیلجیئم نے امریکا کو 1-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
سوشل میڈیا پر صارفین ریفری کے فیصلوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایک صارف نے تو فیفا کا موازنہ آئی سی سی سے کردیا، انہوں نے لکھا کہ جس طرح آئی سی سی میچ فکسنگ کرتا ہے اسی طرح آج کے فٹبال میچ میں فیفا کی جانب سے بھی فکسنگ کی گئی۔




