شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ لاپتہ،تلاش جاری

شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ 300 ناٹیکل بلوچستان کے علاقے ماڑو میں پہنچ کر کئی میل دور لاپتہ ہوگیا۔ تلاش شروع کردی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کارگو طیارہ اورماڑا کے قریب سمندر پر پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کوبڑا دھچکا، پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں 49 درجے تنزلی

ذرائع کے مطابق پاکستانی کارگو کمپنی کے طیارے کا رابطہ رات 9 بج کر 32 منٹ پر منقطع ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈوڈا کشمیر: بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی، متعدد مکان ، دکانیں ، گاڑیاں بہہ گئیں

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کارگو پرواز شارجہ سے کراچی آرہی تھی۔ طیارے کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے سے رابطہ کراچی سے قریباً 300 ناٹیکل میل دور اورماڑا کے قریب سمندر کے اوپر پرواز کے دوران منقطع ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کارگو پرواز شارجہ سے کراچی آ رہی تھی کہ رات 9 بج کر 32 منٹ پر اس کا فضائی کنٹرول سے رابطہ اچانک ختم ہو گیا۔ رابطہ منقطع ہونے کے بعد متعلقہ اداروں نے طیارے کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے۔

پاکستان ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اورماڑا کے قریب سمندر کے اوپر رات 9:32 بجے رابطہ ٹوٹنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ طیارہ پاکستان کے کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں داخل ہو چکا تھا یا اس کی حدود کے بالکل قریب موجود تھا۔