آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے طویل عرصے سے عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے ایک بڑا اور تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے ایڈہاک ایکٹ 2026 کے تحت ریاست کے تقریباً 5000 کے لگ بھگ عارضی (ایڈہاک) ملازمین کو مستقل (ریگولر) کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں آزاد کشمیر کے مختلف سرکاری محکموں کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ایڈہاک ایکٹ 2026 کے تحت مقررہ شرائط پر پورا اترنے والے تمام ملازمین کا مکمل اور جامع ریکارڈ فوری طور پر مرتب کریں۔ محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ یہ ریکارڈ متعلقہ اتھارٹیز کو ارسال کریں تاکہ ملازمین کی ریگولرائزیشن کے کیسز کو جلد سے جلد نمٹایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایڈہاک و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے ایکٹ پر عملدرآمد ، تمام محکموں کو ہنگامی احکامات جاری
ملازمت کا تحفظ اور انتظامی استحکام:
ذرائع کے مطابق حکومت کے اس اہم اقدام کا بنیادی مقصد طویل عرصے سے ایڈہاک بنیادوں پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کو ملازمت کا تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف ہزاروں ملازمین کا مستقبل محفوظ ہوگا بلکہ سرکاری اداروں میں انتظامی استحکام کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
اہلیت اور مقررہ معیار کی شرط:
واضح رہے کہ ایڈہاک ایکٹ 2026 کے تحت صرف وہی ملازمین مستقل کیے جائیں گے جو قانون میں درج تمام شرائط، اہلیت اور مقررہ معیار پر پورا اتریں گے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ریگولرائزیشن کا یہ عمل مکمل طور پر شفافیت اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔




