آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی سکیورٹی فورسز نے تقریباً ایک ماہ بعد رہا کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی سکیورٹی فورسز نے رہا کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی کی محبت میں مبتلا کشمیری نوجوان ایل او سی پار کرگیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان میر مقبوضہ کشمیر کی رہائشی لڑکی ارم بانو سے ملاقات کے لیے اُڑی پہنچا تھا، جہاں تقریباً ایک ماہ قبل بھارتی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔
نوجوان کی گرفتاری کا معاملہ پاکستان نے باضابطہ طور پر بھارتی حکام کے ساتھ بھی اٹھایا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے اپنی تحقیقات کے بعد ذیشان میر اور ارم بانو کے درمیان تعلق اور محبت کی حقیقت کو تسلیم کیا، جس کے بعد نوجوان کی رہائی عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد ذیشان میر کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیپہ گارڈ کے کمانڈنگ آفیسرکی ایل اوسی متاثرین سےملاقات،امداد تقسیم کی
یہ بھی یاد رہے کہ ذیشان کی بھارتی لڑکی کیساتھ موجودگی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ۔
نوجوان کا تعلق ضلع حویلی (کہوٹہ) کے گاؤں رینکڑی سے ہے، جو ایک ماہ قید میں گزارنے کے بعد واپس آیا ہے ، لڑکی سے اس کی ملاقات تو ضرور ہوئی لیکن شادی میں خونی لکیر ایل اوسی رکاوٹ بن گئی اور خالی ہاتھ ہی اسے واپس آنا پڑا۔




