حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر ضلع حویلی (کہوٹہ) کے گاؤں رینکڑی سے تعلق رکھنے والا نوجوان ذیشان میر اپنی محبوبہ ارم بانو سے ملاقات کیلئے ایل او سی کراس کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی کا نوجوان ذیشان میرلڑکی کے عشق میں مبتلا لائن آف کنٹرول عبور کر کے اُڑی سیکٹر پہنچ گیا جہاں بھارتی سکیورٹی فورسز نے دونوں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سرحدوں کے آرپار پروان چڑھنے والی ایسی محبت کی کہانیاں اکثر جذبات، جدائی اور مشکلات کی ایک طویل داستان بن جاتی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنشنرز ایسوسی ایشن کا حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک تیز کرنے کا اعلان
ماضی میں بھی اس نوعیت کے کئی واقعات ہوچکے ہیں جو دونوں جانب متعدد خاندانوں اور زندگیوں کو متاثر کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ضلع حویلی (کہوٹہ) کے گاؤں رینکڑی سے تعلق رکھنے والا نوجوان ذیشان میر اپنی محبوبہ ارم بانو سے ملنے اڑی سیکٹرپہنچ گیا ۔
آزاد کشمیر کے نوجوان ذیشان میر کا لائن آف کنٹرول عبور کرکے اپنی محبوبہ ارم بانو سے ملنے جانا ایک ایسی کہانی بن گیا ہے جس نے دونوں طرف کے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حجاج کے لیے آبِ زم زم اور سامان لانے سے متعلق نئی پالیسی جاری
محبت ایک خوبصورت جذبہ ہے، لیکن جب اس کے راستے میں سرحدیں، قوانین اور حالات کھڑے ہوں تو اس کی قیمت بعض اوقات بہت بھاری پڑ جاتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہمحبت صرف ملنے کا نام نہیں، بلکہ صبر، سمجھداری اور ایک دوسرے کی حفاظت کا نام بھی ہے۔
سرحدوں کے دونوں طرف ایسی بے شمار کہانیاں ہیں جنہوں نے دل تو جیتے، مگر زندگیوں کو مشکل آزمائشوں میں ڈال دیا۔
دعا ہے کہ دونوں نوجوان خیریت سے اپنے خاندانوں کے پاس واپس پہنچیں اور یہ کہانی ایک خوشگوار انجام تک پہنچے۔




