مظفرآباد میں تمام سڑکیں اوپن،فائرنگ کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، پولیس

مظفرآباد:آزادکشمیر پولیس نے مظفرآباد کی سڑکوں کی بندش اور فائرنگ سے متعلق تمام افواہیں اور بے بنیاد خبریں مسترد کردی ہیں۔

ترجمان ضلع پولیس مظفرآباد کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ( کالعدم ) کی کال پر ضلع مظفر آباد میں مورخہ 5جولائی 2026 سے شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال کی کال پر ضلع مظفر آباد کی غیور عوام نے کوئی توجہ نہ دی۔

یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ دھرنا ناکام، کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے بوکھلاہٹ میں پولیس کے 4 اہلکاروں کو اغواء کر لیا

مورخہ 05 جولائی 2026 کو ضلع بھر میں تمام سڑکیں کھلی رہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی۔ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس پر سڑکوں کی بندش اور فائرنگ وغیرہ کی جھوٹی اور بے بنیاد (Fake) خبریں (Posts) وائرل کی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔ عوام الناس ایسی بے بنیاد خبروں پر ہرگز توجہ نہ دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خبریںوائرل تھیں کہ دلائی میں فورسز اور مظاہرین کے مابین تصادم ہوا ہے جبکہ کچھ ویڈیو ز بھی شیئر کی جا رہی تھیںکہ مظفرآباد شہر میں بھی حالات خراب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال میں مسلح افراد کا پولیس پرحملہ، ایک اہلکار شدید زخمی، زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا اہلکارہنگامی بنیادوں پر قریبی ہسپتال منتقل

قبل ازیں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے آئی جی پولیس کیپٹن(ر) لیاقت ملک اور چیف سیکرٹریسیکرٹری خوشحال خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ملاقاتوں میں ریاست میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔