اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے97پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے97 پیسے کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کردی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت297 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت کے بعد تیل قیمتوں میں مزید کمی
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی تھی ،اس ہفتے امید تھی کہ بڑی کمی کی جائیگی اس کے برعکس معمولی کمی کی گئی ہے دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ صارفین کو ریلیف دیں گے لیکن دو ہفتے وزیراعظم نے پیٹرول74اور ڈیزل 67 روپے سستا کیا تھا اس کے بعد آج معمولی کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی: خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں
گزشتے ہفتے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا تھا کہ ہم ایران سے خام تیل خریدنے کی بھی تیاری کررہے ہیں، امید ہے خطے کے حالات ٹھیک رہےتو آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی جائیگی




