آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 30جون کو افغان طالبان رجیم نے بلوچستان میں سرحد کے اس پار 4 ڈرونزحملے کئے جن کو فورسز نے ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہپاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نیٹ ورک نے دشمن کے ڈرونز کی فوری شناخت کی اور انہیں تباہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن ’’غضب الحق‘‘:سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر کارروائی، متعدد اہداف کامیابی سے تباہ
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جدید ترین جوابی اقدامات کا استعمال کرتے ہوئے آنے والے چاروں ڈرون کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنایا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی اس طرح کی چالوں کا مقصد افغان عوام کو گمراہ کرنا ہے جو ان کی جابرانہ حکومت میں مبتلا ہیں۔ افغان طالبان کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کا غیر ذمہ دارانہ رویہ افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔
اس طرح کی حرکتوں اور کھوکھلی بیان بازی کے ذریعے اپنی آبادی کو بے چین کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے انہیں دہشتگردی کی سرپرستی سے گریز کرنا چاہیے اور پرامن بقائے باہمی کے اصول پر کاربند رہنا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تاہم اگر افغان طالبان پاکستان کو اشتعال دلاتے رہے تو انہیں منہ توڑ جواب ملے گا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی فائٹر پائلٹ کے ایرانی ڈرونز سے متعلق انکشافات نے کھلبلی مچا دی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کی پوری طرح چوکس اور اہل ہیں۔ پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ اور ہمارے لوگوں کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی مہم جوئی یا سرحد پار اشتعال انگیزی کا آپریشن غضب للحق کے تحت تیز، فیصلہ کن اور زبردست جواب دیا جائے گا۔




