چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل: چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر، جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے ریٹرننگ آفیسر ایل اے 31 مظفرآباد 5 کھاوڑہ کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت مکمل کر لی ہے۔ فریقین کے وکلاء کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو کل باضابطہ طور پر سنایا جائے گا۔

سماعت کے دوران چوہدری لطیف اکبر کی جانب سے معروف قانون دان چوہدری شوکت عزیز نے عدالت کے سامنے مضبوط دلائل پیش کیے۔ دوسری جانب، کاغذات مسترد کیے جانے کے فیصلے کے حق میں دوسرے فریق کی نمائندگی سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ گل مجید خان نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری لطیف اکبر کا قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ، ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع

چیف الیکشن کمشنر نے دونوں جانب سے پیش کیے گئے قانونی نکات اور تفصیلی دلائل کا جائزہ لینے کے بعد سماعت مکمل کی اور فیصلہ کل تک کے لیے محفوظ کر لیا۔

مزید پڑھیں: ایل اے 34 جموں 1: مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر ڈار کے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج