سپریم کورٹ

محکمہ تعلیم میں معلمین القرآن کی تقرریوں کا معاملہ، سپریم کورٹ نے سماعت کی تاریخ مقرر کر دی

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تعینات 496 معلمین القرآن کی تقرریوں سے متعلق ایک اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ہائی کورٹ کی جانب سے معلمین القرآن کے سلیکشن پراسیس (طریقہ کارِ انتخاب) کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف دائر کی جانے والی ایک ہی نوعیت کی 17 اپیلوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے 11 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

اعلیٰ عدالت کے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم ہونے والا سپریم کورٹ کا فل بینچ ان تمام 17 اپیلوں کی باقاعدہ سماعت کرے گا، جن میں ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار اور سلیکشن پراسیس کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی معلمین کی برطرفی سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیےمنظورکرلیں 

محکمہ تعلیم میں اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کے مستقبل اور تقرریوں سے جڑے اس اہم ترین کیس پر اب سپریم کورٹ کا فل بینچ حتمی فیصلہ کرے گا۔