فرانس: طیارہ کھیت میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 11 افراد ہلاک

فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں واقع قصبے ’ٹومبلین‘ میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے میں پائلٹ سمیت تمام 10 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں پانچ طالب علم اور پانچ تربیتی انسٹرکٹر شامل تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک پیراشوٹ ٹریننگ سکول کی ملکیت تھا، جس نے نانسی – ایسے ہوائی اڈے سے پرواز بھری تھی، تاہم کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

دوسری جانب فرانسیسی وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ ملک کے وزیرِ داخلہ حادثے کی جگہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ امدادی اور تفتیشی کارروائیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کا جائزہ بھی لیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بجٹ:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،پنشن میں اضافے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز شمال مشرقی فرانس کے ایک ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔

طیارہ حادثے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ طیارہ 10 اسکائی ڈائیورز ، پانچ انسٹرکٹرز اور پانچ طلباء کو لے جایا جارہاتھا کہ رات 11 بجے کے قریب نینسی شہر کے قریب ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ پائلٹ اوراس طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی نیوز نیٹ ورک،بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق طیارہ اچانک ہوائی اڈے کے قریبی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

فرانسیسی میڈیا کیمطابق طیارہ کمون آف ٹومبلین کے رہائشی علاقے سے کچھ دور نیچے گرکر تباہ ہوگیا۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔درجنوں فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سنسنی خیز انکشاف: شوکت نواز میر مقبوضہ کشمیر فرار

پولیس کے مطابق متاثرین کے اہل خانہ اور پیاروں کی مدد کیلئے ایک ہنگامی یونٹ قائم کیا گیا تھا۔نینسی کے میئر میتھیو کلین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ طیارے پر سوار گروپ نے ٹینڈم اسکائی ڈائیونگ کے اسباق میں حصہ لینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے بہت سے دوست اور خاندان طیارے کا گرتے ہوئے نظارہ دیکھتے رہے۔اس مہینے میں تفریحی اسکائی ڈائیونگ کا یہ کم از کم دوسرا مہلک حادثہ ہے۔

14 جون کو، کنساس سٹی کے قریب طیارہ گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب اسکائی ڈائیونگ کا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا اور شعلوں کی لپیٹ میں آ گیاتھا۔