آزادکشمیر بجٹ:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،پنشن میں اضافے کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے حوالہ سے اپنی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجیدنے کہا کہ سرکاری ملازمین کسی بھی حکومت میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر حکومت اپنی مالی مشکلات کے باوجود ملازمین کے معاشی حالات بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیم ، صحت ،پنشن کیلئے خطیر رقم مختص،سی ٹی ڈی کا قیام کی منظوری: قاسم مجید

وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہ اور پنشن میں کیے جانے والے اضافہ کے مطابق حکومت آزادکشمیر بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کا اعلان کرتی ہے۔

وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایاکہ آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ سیکٹرکی ترقی و بہتری کیلئے آمدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27ء میں 15کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

اس سے عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے آزاد کشمیر میں پبلک سروس ٹرانسپورٹ کی کمپیوٹرائزڈ چیکنگ کے بعد فٹنس سرٹیفیکیٹ کے اجراء کے لیے سکیم تجویز کی جارہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یکم جولائی: ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے بند،تعطیل کا اعلان

وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید نے اپنی بجٹ تقریر میں جنگلی حیات و ماہی پروری کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مالی سال2026-27 میں محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کیلئے02کروڑ روپے مختص کیئے جانے کی تجویز ہے۔

جس کے تحت محفوظ رقبہ جات کے انتظام وانصرام کو سائنسی بنیادوں پراستوار کرنے، حیاتیاتی تنوع کی حفاظت اور مقامی لوگوں کی شراکت سے مچھلیاں پالنے جیسے مختلف منصوبہ جات شامل کئے جانے کی تجویز ہے۔