مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)وزیرخزانہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری قاسم مجید نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے مشکل مالی حالات کے باوجود عوام دوست اور بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔
بجٹ میں صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے، حکومت نے کوشش کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں تعلیمی نظام کی بہتری اور اداروں کو فعال کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کیلئے 02ارب 97کروڑ 90لاکھ روپے و کالجز کیلئے 70کروڑ 49لاکھ 20ہزار روپے تعلیمی پیکیج 2026منظوری دیدی ۔
محکمہ صحت میں مختلف بنیادی مراکز صحت کو دیہی مراکز اور متعدد دیہی مراکز صحت کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ترقی دیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سنسنی خیز انکشاف: شوکت نواز میر مقبوضہ کشمیر فرار
ریاستی جامعات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مالی سال 2025-26میں 1ارب 97کروڑ 30لاکھ روپے گرانٹ کی فراہمی سمیت ٹرانسفارمر ز کی تنصیب و مرمتی کیلئے مبلغ 72کروڑ 20لاکھ روپے کی فراہمی کی گئی ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ کلائیمیٹ چینج کے تحت مالیاتی اخراجات پر موسمیاتی تغیرات اور صنفی مساوات کے تناظر میں جائزہ اور اس سلسلہ میں سرکاری مصارف کی موسمیاتی تبدیلیوں اور صنفی مساوات کے دارئرہ میں درجہ بندی اورریاست سے جدیداربن پلاننگ اور شہری سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے رواں مالی سال کے دوران 7کروڑ 5لاکھ 78ہزار روپے کی فراہمی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارہ جات کو پنشن کی ادائیگی کے سلسلہ میں رواں مالی سال میں 51کروڑ 89لاکھ 38ہزار روپے کی فراہمی، مظفرآباد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے 34کروڑ روپے کی فراہمی جبکہ محکمہ جنگلات میں بیلداران بی پی ایس۔ون کی 878آسامیوں کو مستقل کئے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کی مالی معاونت اور بحالی کے لیے شہداء پیکج کی منظوری سمیت ریاست میں امن و امان کے قیام، دہشتگردی اور انتہا پسندی موثر سدباب کیلئے سی ٹی ڈی کا قیام اورسی ٹی ڈی کیلئے 473نئی آسامیوں کی تخلیق کی گئی ہیں جبکہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام کی منظوری اور مختلف کیڈر کی 1340آسامیوں کی تخلیق کی منظوری دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یکم جولائی: ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے بند،تعطیل کا اعلان
وزیرخزانہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں بحالی امن عامہ کے سلسلہ میں محکمہ پولیس کی ناگزیر ضروریات کے پیش نظر اسلحہ و ایمونیشن، اینٹی رائٹ ایکوپمنٹ اور سامان ٹیئر گیس کی خرید کیلئے تقریبا 47کروڑ روپے کی مختص کردی گئی ہے
آزادجموں وکشمیر بینک کو ”شیڈول بینک“ کا درجہ دینے کیلئے تمام قانون، مالیاتی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کو پورا کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے تک اے جے کے بینک شیڈول ہو جائے گا اور اے جے کے بینک کی پہلی برانچ آن لائن ہو جائیگی۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ علاوہ اس مقصد کے لیے مالی سال 2025-26میں Equity Shareمیں 2ارب 90کروڑ روپے کی فراہمی بھی کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی مضبوطی دور افتادہ علاقوں کو جدید مواصلات نظام سے منسلک کرنے کیلئے اے جے کے یونیورسل کیلئے 5کروڑ روپے کی فراہمی کی گئی ہے۔
مہاجرین 1989-90کی معاشی اعانت کو یقینی بنانے کیلئے گزارہ الاؤنس میں 2500/-روپے اضافہ کیا گیا۔
محکمہ بحالیات کو اس ضمن میں 73کروڑ 4لاکھ 70ہزار روپے کی اضافی فراہمی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسوں، ترقیاتی اقدامات اورموثر عوامی رابطہ کاری کے لیے محکمہ اطلاعات کو رواں مالی سال کے دوران نظر ثانی میزانیہ کی مد ”اشتہارات“ میں 3کروڑ روپے کی اضافی فراہم کی گئے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مختصر عرصہ کی حکومت نے ایڈھاک ملازمین کو مستقل کیا۔




