آزاد کشمیر میں بڑا سیاسی دھماکا: سابق وزیر چوہدری اظہر صادق ن لیگ میں شامل

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک بہت بڑا اپ سیٹ اور سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے، جہاں سابق وزیر حکومت اور موجودہ ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری اظہر صادق نے باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اس اہم شمولیت کے بعد آزاد کشمیر کی انتخابی اور سیاسی صف بندیوں میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں ،ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر صادق کی آج ن لیگ میں شمولیت، اہم لیگی رہنمائوں نے اڑان بھی بھر لی

سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت:

ذرائع کے مطابق سابق وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق اکیلے ن لیگ میں شامل نہیں ہوئے، بلکہ انہوں نے اپنے حلقے کے سرکردہ رہنماؤں، معززین اور سینکڑوں وفادار ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ ان کی شمولیت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی کا روایتی مفلر بھی پہنایا۔

آزاد کشمیر کی سیاست پر اثرات:

چوہدری اظہر صادق کا شمار آزاد کشمیر کے بااثر اور عوامی مقبولیت رکھنے والے سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ ان کا اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ن لیگ کا حصہ بننا مخالف سیاسی جماعتوں کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بڑی پیش رفت سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں انتخابی میدان میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں آگئی ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اہم ترین اجلاس کل لاہور میں طلب