ویمن ٹی 20ورلڈکپ، آسٹریلیا سے شکست،بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہرہو گیا

ویمن ٹی 20ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

لارڈز میں کھیلےگئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ارجنٹینا کی مسلسل تیسری فتح، لیونل میسی ورلڈ کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹبالر بن گئے

بھارت کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور نے 27 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ شفالی ورما نے 34 اور سمرتی مندھانا نے 38 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سوفی مولینکس نے 46 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے ہدف چار وکٹ پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا ۔ ایلیسے پیری 56 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں، ایشلے گارڈنر نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔

اس شکست کے ساتھ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا جب کہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا نے ٹاپ فور میں جگہ بنالی۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان ویمنز ٹیم نے نیدر لینڈ کو 37 رنز سے شکست دے دی

قبل ازیں سابق انگلش کرکٹرز نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ شیڈول میں بھارت کو فائدہ پہنچایا۔

انگلینڈکی سابق ویمن کرکٹر کیٹ کراس کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا کہنا ہے یہ براڈکاسٹ اور ٹائم زون کے حساب سے موزوں ہے، بھارت کو گارنٹی دی گئی تھی کہ وہ پہلا سیمی فائنل کھیلےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت کھیلتا ہے تو سب کچھ پہلے سے طےکیا جاتا ہے، یہ مضحکہ خیز ہےکہ گورننگ باڈی ایک ٹیم کو ترجیح دے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ: کانگو نے ازبکستان کو شکست دے کر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

انگلینڈکی ایک اور سابق ویمن کرکٹر ایلکس ہارٹلی نے بھی الزام لگایا کہ ٹی20ورلڈکپ میں بھی بھارت کو سیمی فائنل کھیلنےکی گارنٹی دی گئی تھی۔