آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بالآخر پہلی کامیابی سمیٹے ہوئےقومی ویمنز ٹیم نے آخری میچ میں نیدر لینڈ کو 37 رنز سے ہرا دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر منیبہ علی 12 رنز بناکر آؤٹ پولین لوٹ گئیں ، ان کے بعد گلفروزہ اور عائشہ ظفر نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 79 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کیا۔
عائشہ ظفر 32 رنز بناکر میدان سے چلنی بنیں، ان کے بعد کوئی بھی بیٹر گلفروزہ کا ساتھ نہ دے سکی اور یکے بعد دیگرے ایک ایک کرکے وکٹیں گرتی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ، ایران مصر کا میچ 1-1 سے برابر، ایرانی ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی خطرے میں پڑ گئی
فاطمہ ثنا 3، ارم جاوید اور سارہ جبین 5 رنز بناکر گراؤنڈ سے رخصت ہوئیں ، گلفروزہ 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ان کی اننگز میں 9 چوکے بھی شامل تھے۔
پاکستان کی ویمنز ٹیم نے 20اوورز کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 126 رنز بنائے۔
جواب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 18 اوور میں 89 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، کپتان بابیتی لیدی 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹمسن رہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،جرمنی کو شکست ، ایکواڈور نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا اور عائشہ ظفر نے 3، 3وکٹیں اپنے نام کیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کولگا تار چار میچز میں شکست کے بعد یہ پہلی کامیابی نصیب ہوئی ہے۔



