آزاد کشمیر انتخابات: تحریک انصاف نے قانون ساز اسمبلی کے لیے اپنے امیدواروں کی باقاعدہ فہرست جاری کر دی

تحریک انصاف آزاد کشمیر نے آئندہ ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی ایک نئی اور باقاعدہ فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے آفیشل لیٹر ہیڈ پر جاری کی گئی ہے جس پر ان کے باقاعدہ دستخط موجود ہیں۔

پارٹی کی جانب سے کل 33 انتخابی حلقوں کی تفصیلات سامنے لائی گئی ہیں جن میں سے 31 حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے، جبکہ میرپور سٹی اور مظفرآباد ٹو کے حلقوں کو فی الحال پینڈنگ (زیرِ التوا) رکھا گیا ہے۔

میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے اضلاع سے نامزد امیدوار:

جاری کردہ دستاویز کے مطابق، ایل اے-1 میرپور 1 (ڈڈیال) سے چوہدری غلام ربانی برق، ایل اے-2 میرپور 2 (چکسواری/اسلام گڑھ) سے ظفر انور، اور ایل اے-4 کھڑی شریف سے حمید خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بھمبر کے اضلاع میں ایل اے-5 بھمبر 1 سے افتخار حسین، ایل اے-6 بھمبر 2 سے چوہدری گلزار احمد اور ایل اے-7 بھمبر 3 سے آصف محمود تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ کوٹلی میں ایل اے-8 کوٹلی 1 سے نثار احمد، ایل اے-9 کوٹلی 2 (فتح پور تھکیالا) سے محمد نعیم خان، ایل اے-10 کوٹلی 3 سے محمد رفیق، ایل اے-11 کوٹلی 4 سے سردار عبدالرزاق، ایل اے-12 کوٹلی 5 سے غفارت شاہد اور ایل اے-13 کوٹلی 6 سے محمد بشیر کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی امیدواروں کو ’بلے کے نشان‘ پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

باغ، پونچھ اور سدھنوتی کے حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز:

دستاویز کے مطابق، ضلع باغ میں ایل اے-14 باغ 1 سے توصیف احمد عباسی، ایل اے-15 باغ 2 سے راجہ مسعود الرحمان اور ایل اے-16 باغ 3 سے سردار طاہر اکبر خان کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ ایل اے-17 باغ 4 (کہوٹہ حویلی) سے عامر نذیر چوہدری پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ پونچھ اور سدھنوتی کے حلقوں میں ایل اے-18 پونچھ و سدھنوتی 1 سے خود سردار عبدالقیوم نیازی، ایل اے-19 پونچھ و سدھنوتی 2 سے سردار ارزش سدوزئی، ایل اے-20 پونچھ و سدھنوتی 3 سے خطاب اعظم خان، ایل اے-21 پونچھ و سدھنوتی 4 سے نیئر ایوب خان، ایل اے-22 پونچھ و سدھنوتی 5 سے عاطف ناصر، ایل اے-23 پونچھ و سدھنوتی 6 سے جنید الطاف اور ایل اے-24 پونچھ و سدھنوتی 7 سے سردار زعیم پارٹی کے حتمی امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔

وادیٔ نیلم اور مظفرآباد ڈویژن کے فائنل امیدوار:

وادیٔ نیلم کے حلقوں میں ایل اے-25 نیلم 1 (شاردہ تحصیل) سے محمد اسرائیل اور ایل اے-26 نیلم 2 سے میاں محمد شفیق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ مظفرآباد ڈویژن کے حوالے سے ایل اے-27 مظفرآباد 1 (پٹیکا) سے میر عتیق الرحمان، ایل اے-29 مظفرآباد سٹی 3 سے خواجہ فاروق احمد، ایل اے-30 مظفرآباد 4 سے محمد عارف مغل، ایل اے-31 مظفرآباد 5 سے راجہ محمد منصور خان، ایل اے-32 مظفرآباد 6 (چکار) سے سید ذیشان حیدر اور ایل اے-33 مظفرآباد 7 (لیپہ) سے انصار بہاء الدین تحریک انصاف کے باقاعدہ امیدوار ہوں گے۔

میرپور سٹی اور مظفرآباد کے ٹکٹ تاحال پینڈنگ:

فہرست کے مطابق، تحریک انصاف آزاد کشمیر کی قیادت کی جانب سے چند مخصوص حلقوں پر تاحال کوئی حتمی نام سامنے نہیں لایا جا سکا ہے۔ ایل اے-3 میرپور 3 (میرپور سٹی) اور ایل اے-28 مظفرآباد 2 کے سامنے واضح طور پر ‘پینڈنگ’ لکھا گیا ہے، یعنی ان انتخابی ٹکٹوں پر فی الحال کسی بھی امیدوار کا نام فائنل نہیں کیا جا سکا ہے۔