آزاد کشمیر انتخابات : پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے جیالے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے اپنے جیالے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے تمام حلقوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے لیے تمام 45 انتخابی حلقوں کے ٹکٹوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ حتمی تفصیلات کے مطابق، آزاد کشمیر کے اپنے 33 اضلاعی حلقہ جات اور پاکستان بھر میں مقیم مہاجرینِ جموں و کشمیر کی 12 مخصوص نشستوں پر 45 جیالے امیدواروں کو انتخابی دنگل کے لیے میدان میں اتار دیا گیا ہے، جس کے بعد پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم اور گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

جاری کردہ تفصیلی اعلامیے کے مطابق، پاکستان پیپلزپارٹی نے ایل اے-1 میرپور 1 سے افسر شاہد کو اپنا انتخابی امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ ایل اے-2 میرپور 2، چکسواری سے قاسم مجید اور ایل اے-3 میرپور 3، میرپور شہر سے یاسر سلطان کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ اسی طرح ایل اے-4 میرپور 4، کھڑی شریف سے چوہدری صہیب ارشد اور ایل اے-5 بھمبر 1، برنالہ سے چوہدری پرویز اشرف پی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: تحریک انصاف نے قانون ساز اسمبلی کے لیے اپنے امیدواروں کی باقاعدہ فہرست جاری کر دی

کوٹلی اور باغ کے اضلاع سے نامزد امیدواروں کی فہرست:

پارٹی کی طرف سے جاری کردہ مکمل تفصیلات کے مطابق، ایل اے-8 کوٹلی 1، راج محل سے ملک ظفر، ایل اے-9 کوٹلی 2، نکیال سے جاوید اقبال بڈھانوی اور ایل اے-10 کوٹلی 3، کوٹلی سے چوہدری یاسین کو انتخابی دنگل کے لیے فائنل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایل اے-11 کوٹلی 4، سہنسہ سے چوہدری اخلاق، ایل اے-12 کوٹلی 5، چرہوئی سے چوہدری یاسین اور ایل اے-16 باغ 3، شرقی سے سردار قمر زمان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

سدھنوتی، پونچھ، حویلی اور وادیٔ نیلم کے ٹکٹ ہولڈرز:

آزاد کشمیر کے دیگر حلقوں میں ایل اے-17 باغ 4، حویلی سے فیصل ممتاز راٹھور، ایل اے-18 سدھنوتی-پونچھ 1 سے سردار امجد یوسف اور ایل اے-19 سدھنوتی-پونچھ 2، ہجیرہ سے سردار سعود صادق کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایل اے-20 سدھنوتی-پونچھ 3، کھائیگلہ سے سردار یعقوب، ایل اے-21 سدھنوتی-پونچھ 4، راولاکوٹ شہر سے سردار محمد عابد خان، ایل اے-24 سدھنوتی-پونچھ 7، بلوچ سے سردار فہیم اختر ربانی اور ایل اے-26 وادیٔ نیلم 2، زیریں نیلم سے میاں عبد الوحید پیپلزپارٹی کے امیدوار مقرر ہوئے ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن کے پارٹی امیدواروں کے نام:

مظفرآباد ڈویژن کے حوالے سے جاری کردہ تفصیلی فہرست کے مطابق، ایل اے-27 مظفرآباد 1، کٹلہ سے سردار جاوید ایوب، ایل اے-28 مظفرآباد 2 سے سید بازل نقوی اور ایل اے-29 مظفرآباد 3، مظفرآباد شہر سے سردار مختار احمد خان الیکشن لڑیں گے۔ جبکہ ایل اے-30 مظفرآباد 4، ہٹیاں دوپٹہ سے مباشر منیر اعوان، ایل اے-32 مظفرآباد 6، چکار سے اشفاق ظفر اور ایل اے-33 مظفرآباد 7، لیپہ سے دیوان علی چغتائی کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

جموں کے حلقوں اور پاکستان بھر کے مہاجرین کی نشستیں:

پاکستان پیپلزپارٹی نے جموں کے حلقوں کے لیے ایل اے-34 جموں 1 (جھنگ، لاہور، سندھ، بلوچستان) سے کرنل (ر) قدیر چوہان، ایل اے-35 جموں 2 (گوجرانوالہ) سے چوہدری آصف گجر اور ایل اے-36 جموں 3 (سیالکوٹ) سے چوہدری احسن اسماعیل گجر کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ایل اے-37 جموں 4 (نارووال، شکرگڑھ) سے شاہین کوثر ڈار، ایل اے-38 جموں 5 (گجرات، وزیرآباد) سے راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور ایل اے-39 جموں 6 (جہلم، راولپنڈی، اٹک) سے چوہدری فخر زمان پی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

ویلی (وادی) کے حلقوں کے حتمی امیدوار:

فہرست کے آخری حصے میں وادی کے حلقوں کے لیے نامزدگیاں کی گئی ہیں، جن کے مطابق ایل اے-40 ویلی 1 (کراچی) سے امیر عبدالغفار لون، ایل اے-41 ویلی 2 (لاہور) سے غلام عباس میر، ایل اے-43 ویلی 4 (راولپنڈی) سے جاوید بٹ، ایل اے-44 ویلی 5 (راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک) سے محمد راشد اسلام بٹ اور ایل اے-45 ویلی 6 (خیبر پختونخوا) سے عبدالماجد خان کو پاکستان پیپلزپارٹی کا حتمی انتخابی امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد تمام حلقوں میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آزادکشمیر الیکشن:پیپلزپارٹی امیدواروں کے انٹرویوز مکمل،اہم فیصلہ آج متوقع

ذرائع کے مطابق، پارٹی نے چند اہم انتخابی حلقوں پر ٹکٹوں کا فیصلہ تاحال مؤخر کر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاچھیوٹ، وسطی باغ اور اپر نیلم کے ٹکٹ پینڈنگ رکھے گئے ہیں، اور سیاسی حلقوں میں یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان تینوں میں سے کسی ایک حلقے میں تنویر الیاس کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ مزید برآں،  بھمبر شہر کا ٹکٹ بھی پینڈنگ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب، حلقہ کھاوڑہ مظفرآباد میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے باعث فی الحال انتخابی ٹکٹ روک دیا گیا ہے، اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حلقے کا ٹکٹ اب عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا۔