اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں، کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
ذرائع کے مطابق زلزلے کے اتنے شدید جھٹکے تھے کہ لوگوں گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ پڑھتے نکل آئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر کشیدگی، ایران نے متعدد امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنا ڈالا
ذرائع کے مطابق تاجکستان زلزلے کا مرکز زلزلے کی شدت 5.7 جبکہ گہرائی 230 کلو میٹر تھی ۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے علاقے کلفگان کے قریب آج شام تقریباً 6:35 بجے 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،
زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر سمیت اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پاکستان کے دیگر شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی علاقوں میں گلیشیئرپھٹنے ،دریاوں، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ، الرٹ جاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم قائم کردیئے
سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
شہری زلزلوں کے جھٹکوں سے خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت معلوم کی جارہی ہے جبکہ ریسکیو اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیاہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مظفرآباد سمیت مختلف علاقوں میں شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے
پاکستان، ترکمانستان، ہندوستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔




