میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں تاجر عظمت خان اور دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ کاروباری طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں اور خطے کے امن استحکام اور عوامی مفاد کے ساتھ کھڑے ہیں *مقررین نے کہا کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیاں قومی مفادات کے خلاف ہیں اور یہ بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی ابتدا میں عوامی مسائل اور حقوق کی بات کر رہی تھی تاہم اب یہ اپنے اصل مقصد سے ہٹ چکی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن:پیپلزپارٹی امیدواروں کے انٹرویوز مکمل،اہم فیصلہ آج متوقع
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں جا رہی ہے جن کا عوامی مسائل سے براہ راست تعلق نہیں۔
تاجروں کے مطابق کمیٹی کے بعض اقدامات سے عوام اور کاروباری طبقے میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔
تاجروں نے کہا کہ ہم کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی موجودہ پالیسیوں اور سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہیں اور اس سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اور افواجِ پاکستان ہمارے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کل سے پورے مظفرآباد میں تمام بازار اور کاروباری مراکز کھل جائیں گے۔تاجر برادری کا اعلان
پریس کانفرنس کے دوران تاجروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جس سے خطے کے امن یا کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ میرپور کے تمام بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔




