ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل)ممبر آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رشید کا پانڈو سنگڑ شمالی کا تین روزہ انتخابی دورہ، درجنوں افراد پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پانڈو سنگڑ شمالی ممبر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری محمد رشید نے پانڈو سنگڑ شمالی کا تین روزہ انتخابی دورہ کیا، جہاں مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات اور کارنر میٹنگز سے خطاب بھی کیا۔
چوہدری رشید نے دورے کے دوران مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ جماعت میں شمولیت اختیار کر لی۔
چوہدری محمد رشید کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ سجاول خان ، سابق ڈپٹی کمشنر اشفاق گیلانی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری رشید،دیوان چغتائی:کس کا پلڑا بھاری؟باسط بخاری کی دبنگ انٹری
مختلف مقامات پر کارکنوں اور عوام نے ان کا پُرتپاک اور شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے بھرپور خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اورعوام کی بڑھتی ہوئی حمایت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کی تعمیر و ترقی ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی آزادکشمیرکی بڑی وکٹ گرگئی، چوہدری رشید مسلم لیگ ن میں شامل
دورے کے اختتام پر مقامی رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔




