ناراض لیگی رہنمااعجاز کھٹانہ،راجہ یٰسین،بریگیڈیئر ریٹائر محمد خان اڑان بھرنے کیلئے تیار

باغ(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر میں الیکشن جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

سابق سینئر پارلیمنٹرین راجہ یاسین خان، چوہدری اعجاز کھٹانہ ،بریگیڈیئر ریٹائر محمد خان نے پارٹی سے بغاوت کا اعلان کردیا۔

زرائع کے مطابق حلقہ شرقی باغ سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے محروم چوہدری اعجاز کھٹانہ بھی اڑان بھرنے کیلئے تیار ، اگلی منزل استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر ہوگی ۔

ن لیگی رہنما اعجاز کھٹانہ کی استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی سے ملاقات ، ا ستحکام پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مشاورت کی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی مظفرآبادمیں عوام کو اکھٹا کرنے میں ناکام رہی،پروفیسر امجد بٹ

دوسری جانب وسطی باغ سے بریگیڈیئر محمد خان اور راجہ محمد یاسین بھی مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کے حوالے سے مشاورت مکمل کر چکے ہیں۔

حلقہ وسطیٰ باغ سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سابق سینئر پارلیمنٹیرین راجہ محمد یاسین خان نے قیادت کے فیصلے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

ن لیگی ناراض رہنما راجہ محمد یاسین خان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں انہیں پارٹی ٹکٹ کیلئے پارٹی قیادت نے وعدہ کیا تھا مگر وہ وعدہ وفا نہ ہوا

ٹک کیلئے یقین دہانی نہ صرف مشتاق منہاس نے کرائی تھی بلکہ شاہ غلام قادر،طارق فاروق، فاروق حیدر خان، ڈاکٹر نجیب اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے بھی اس وعدے کی توثیق کی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل جمیل کاشمیری نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے اپنی راہیں جدا کر لیں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ صرف انفرادی نہیں بلکہ جماعتی سطح پر کیا گیا فیصلہ ہے، جسے پارٹی قائد میاں نواز شریف کی تائید بھی حاصل ہے۔

راجہ محمد یاسین خان کا کہنا تھا کہ وعدے کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دی تاہم قیادت نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے مشتاق منہاس کو ٹکٹ جاری کر دیا گیاجس پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔