کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر افتخار محمود کا بھی لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد:کالعدم جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر افتخار محمود نے بھی تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈویو بیاں میں افتخار محمود کا کہنا تھا کہ میں کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں سے شدید اختلافات کرتے ہوئے کالعدم ایکشن سے مکمل لاتعلقی اوربائیکاٹ کا اعلان کر تا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا ،امجد علی خان کا لاتعلقی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہماری پرامن تحریک کا رخ موڑ کر اسے پاکستان اور کشمیر کے لازول رشتےکو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔

افتخار محمود کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ جو اپنے ہر پروگرام میں اسٹیج سے ریاست پاکستان کیخلاف زہر اگلتے تھےوہ آج کالعدم تنظیم کو لیڈ کررہے ہیں اوراس کا سٹیج بھی استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری تاجر بھائیوں، عزیزوں ،نوجوانوں اور عوام الناس  سے  یہ ہمدردانہ اپیل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو ایسی پاکستان مخالف سرگرمیوں کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر بھائی،میرے عزیز ،نوجوان اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ ریاست پاکستان کیخلاف اٹھنے والی کسی بھی آواز وسرگرمی سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کوایک اوربڑا جھٹکا، ممبرکورکمیٹی انجم زمان اعوان کا لاتعلقی کا اعلان

سردار افتخار محمود کا کہنا تھا کہ قوم پرستی یا علیحدگی پسند تنظیم سے ہمارا کوئی تعلق تھا اور نہ ہے،میری سب سے گزارش ہے اور اپیل ہے کہ خود کو اس سے دور رکھیں۔

یاد رہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا بے نقاب ہونے پر بڑی تعداد میں عوام اس سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں اور کور ممبر بھی خود کو الگ کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کررہے ہیں۔