انجم زمان

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کوایک اوربڑا جھٹکا، ممبرکورکمیٹی انجم زمان اعوان کا لاتعلقی کا اعلان

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کوایک اوربڑا جھٹکا، ممبرکورکمیٹی انجم زمان اعوان نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ۔ بیرونی اشاروں پر آزاد کشمیرمیں افراتفری اور قتل وغارت پھیلانے والی انتشاری کمیٹی سے اپنے ارکان بھی لاتعلقی کا اعلان کررہے ہیں ۔

کورممبرانجم زمان اعوان نے ویڈیو پیغام میں کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کر کے نوجوانوں کو مثبت سیاست کی جانب واپس آنے کی اپیل کر دی ۔

کورممبر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انجم زمان اعوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بحیثیت کورممبر نوجوانوں کوبتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو علیحدگی اورخودمختاری کے جن نعروں پراکسایا جا رہا ہے ان کے پیچھے پاکستان دشمن قوتیں ہیں ۔

انجم زمان اعوان نے کہا کہ کچھ عناصر نوجوانوں کو ورغلا رہےہیں، ان عناصر کے پیچھے پاکستان دشمن ایجنسیاں اور پس پردہ ڈیل ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری پرامن تحریک کا رخ بدل کر نوجوانوں کو قانون شکنی پر مجبور کیاگیا جس سے آپ کے مستقبل کو نقصان پہنچا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا ،امجد علی خان کا لاتعلقی کا اعلان

انجم زمان اعوان نے یہ بھی کہا کہ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اس تباہ کن سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں ۔

انجم زمان اعوان نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں کہ کسی ایسے گروہ یا تنظیم کا حصہ نہ بنیں جس کے اندر پاکستان دشمنی کا ایجنڈا موجود ہو ۔

کورممبرانجم زمان سے قبل کور ممبرامجد علی خان ایڈووکیٹ بھی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کر چکےہیں ۔

ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کےکورممبرانجم زمان کی طرف سے دیئے جانے والے پیغام سے شرپسند ٹولے کا انتشاری ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ممبر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی خواجہ مہران ارشد کے گھر سے اسلحہ وڈیجیٹل شواہد برآمد، تحقیقات شروع

ماہرین نے کہا کہ کورممبرانجم زمان نے پاک فوج اور پاکستان کیخلاف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے انتشاری کمیٹی سے خود کو الگ کرلیا ہے ۔