ایران نے معاہدے کی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طورپرکھل گئی، ایران آبنائے ہرمز میں بہت اچھا اقدام کررہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طورپرکھل گئی ہے۔ ٹرمپ نے ساتھ ہی دھمکی دی کہ ایران نےمعاہدےکی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان کی شاندار سفارتکاری،نئی عالمی تاریخ رقم کردی

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سب جانتےہیں ایران بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے معائنوں پر رضامند ہوجائے گا، ایران مستقبل میں طویل عرصےتک جوہری شفافیت یقینی بنانے کیلئے راضی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہا ہے ، ہم مذاکرات کر رہے ہیں دیکھیں گے معاملات آگے کیسے چلتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائیہ ، بحریکہ اور ریڈار اور لیڈر شپ ختم ہو چکی ہے ، ایران کے ڈرون اور میزائل بھی 80 فیصد تباہ ہو چکے ہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں ۔ایران جب تک ہمار احترام کرتا رہے گا ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

امریکی صدر نےکہا کہ ایران کی منجمد رقم اجناس خریدنے کے لیے استعمال کی جائے گی اور اجناس صرف امریکہ کے ذریعے ہمارے کسانوں سے خریدی جائیں گی ۔

ڈونلڈٹرمپ نے نے برطانیہ کے مستعفی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیر اسٹارمر مسائل پر قابو نہیں پاسکتے ، انہیں امیگریشن اور بڑھتی وارداتوں جیسے مسائل کا سامنا تھا ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی اور دونوں ممالک نے60روزہ روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے ۔