پاکستان اور قطر کی ثالثی میں سوئٹز رلینڈ میں ہونے والے 4 فریقی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد واپس ایرانئ وفد واپس روانہ ہوگیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کیا جائیگا۔امریکی سفارتکار کے مطابق مذاکرات میں آبنائے ہرمز کھلا رکھنے پر پیشرفت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد ایرانی وفد نے امریکی وفد سے شدید احتجاج کیا تھا۔
ادھرایرانی وفد سے متعلقہ ذرائع نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے ہیں لیکن ختم نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ ایران امریکا مذاکرات میں تعطل آگیا تھا،پہلے دور کے بعد دوسرا دور شروع نہیں ہوسکا ھا۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے دعوی کیا تھا کہ ایران نے مذاکرات میں مزید شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ایرانی وفد کے رکن مہدی قربان زادہ نے کہا ہے کہ لبنان کے مسئلے کے حل تک دوسرے معاملات پر مزید بات چیت نہیں ہوگی۔




