مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں اس وقت ایک بڑی اور اہم ہلچل دیکھنے میں آئی ہے جب خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی سیٹ سے وابستہ سیاستدان عبدالماجد خان نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ایک پریس کانفرنس کے دوران انہون نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ اس فیصلے کو آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے ۔
عبدالماجد خان کی اپنے مہاجرین کے حلقے پشاور میں مضبوط گرفت ہے ۔وہ تقریباً بیس سال سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوتے آ رہے ہیں اور آزاد کشمیر حکومت میں وزیر خزانہ جیسے اہم ترین عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں ۔ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیرعبدالماجد خان پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر محترمہ فریال تالپور ،گورنر کے پی کے فیصل کریم کندی ، پارٹی صدر چودھری محمد یاسین، وزیر اعظم فیصل راٹھور ، پارٹی اُمور کے انچارج چودھری محمد ریاض سمیٹ سینئر قیادت موجود ہے ۔
یاد رہے کہ عبدالماجد خان گزشتہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پشاور سے مہاجرین کی سیٹ پر ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔




