پختون قوم کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،عبدالماجد خان

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ ریاست مخالف و انتشار کا بیانیہ پھیلانے والے کس کے ایجنڈے پر ہیں عوام خود فیصلہ کریں۔

پختون قوم کی بدولت ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کے بڑے بڑے دعویدار ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اپنی جان و مال تن من دھن کی قربانی دینے والے غیور پٹھانوں نے یہ خطہ آزاد کیا۔۔

آج ریاست میں کئی طرح کے بیانیے پیش کیے جا رہے ہیں اور کئی قسم کی تجاویز سامنے آرہی ہیں متحد اور منظم ہو کر ان غیر مقبول بیانیوں اور غیر یقینی صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا:سائیں باغ کے قریب المناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

مظفرآباد پرامن شہر ہے یہاں کبھی تفریق نہیں دیکھی تھی مگر آج یہاں چند لوگ مقامی اور مہاجر، پاکستانی و کشمیری کی تفریق کے بیج بو کر نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مظفرآباد میں ایک ناخوشگوار واقعہ پر جب بھارت کا میڈیا شادیانے بجا رہا ہے ایسے وقت میں بھی سوشل میڈیا پر کچھ لوگ دہشتگردوں کے آزاد کشمیر و پنجاب داخلے کی باتیں پھیلا کر پاکستان کے موقف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار عبدالماجد خان نے یہاں مقامی ہوٹل میں پٹھان ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ضلعی اور تحصیل باڈیوں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم ریاستی باشندہ درجہ اول ہیں مگر ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی جارحیت کیخلاف انگلیاں ٹریگر پر،مسلح افواج تیار ہے: محسن رضائی

چیئرمین پی اے سی نے ڈسٹرکٹ مظفراباد کی باڈی سے حلف لیا جبکہ تحصیل مظفرآباد اور تحصیل نصیر آباد اور ضلعی یوتھ ونگ کی باڈیز سے گلزار فاطمہ سیکرٹری انجمن ہلال احمر ازاد کشمیر ، کرنل ریٹائرڈ عبدالماجد خان اور فرید خان راہنما مسلم لیگ ن نے حلف لئے۔۔

تقریب حلف برداری کی صدارت مرکزی صدر پٹھان ویلفیئر ایسوسی ایشن غنی الرحمن خٹک نے کی جبکہ نظامت کے فرائض تاج محمد خان سواتی نے سرانجام دیئے، مہمانان خصوصی میں چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر عبدالماجد خان، مرکزی چیئرمین کرنل عبدالماجد خان، سیکرٹری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر محترمہ گلزار فاطمہ، مرکزی راہنما مسلم لیگ نون خیبرپختونخوا و سابق ناظم مانسہرہ بلادر خان، طفیل خان سواتی آف شنکیاری،چئیرمین پٹھان ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی فرید خان ، ڈاکٹر سہراب خان ایڈوکیٹ ودیگر شامل تھے۔۔

پٹھان ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت ممتاز سیاسی، سماجی شخصیت، سابق امیداورا اسمبلی حلقہ جموں 6 ذاہد القمر خان،سابق سیکریٹری بورڈ آف ڈائریکٹرز آزاد جموں و کشمیر بینک معاذ اللہ خان، سرپرست اعلی پٹھان ویلفیئر ایسوسی ایشن مولانا قاری عبدالماجد خان، شیخ الحدیث مولانا فضل الوہاب، سابق چیف انجینئر برقیات تنویر خان رئیسانی، ڈپٹی سیکرٹری سروسز صدیق خان، سینیر آفیسر اسلامی نظریاتی کونسل حافظ عطا الرحمن ایڈووکیٹ، شکیل خان سواتی، محمد یونس افغانی، سمیت ضلعی و تحصیل عہدیداروں چمن خان، ارحم خان، بلال خان درانی، تہماس درانی، عمر شاہ، پرویز درانی ودیگر سمیت 500 سے زاید ممبران جنرل کونسل نے شرکت کی۔۔