ایکشن کمیٹی

بھمبر : کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ 10 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل) ضلع بھمبر میں حکومتی احکامات کے تحت کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف ایک بڑا اور سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے ۔

اس کارروائی کے تحت تنظیم سے وابستہ 10 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیے گئے ہیں ۔ حکومتی احکامات کی روشنی میں ان تمام متعلقہ افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس کو فوری طور پر بلاک کر دیا گیا ہے ۔

حکومتی کریک ڈاؤن کے تسلسل میں پولیس تھانہ اور چوکی سماہنی نے متحرک کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ایکشن کمیٹی کے 15 ارکان کو حراست میں لے رکھا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے 154لیڈروں ،ممبران کیخلاف سخت ایکشن، بینک اکائونٹس، شناختی کارڈمنجمد

اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے ایکشن کمیٹی سے وابستہ دیگر افراد کے کاروباری مراکز اور دکانوں کو سیل کرنے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے ۔

دوسری جانب علاقے میں نافذ لاک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال نے مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں دگنی ہو چکی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انتشاری سرگرمیوں میں ملوث،شرپسندوں کی لیک آڈیو کال منظرعام پرآگئی

ایل پی جی سلنڈر، آٹا، گھی اور روزمرہ استعمال کی دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے یہ تمام ضروری اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے بالکل دور ہو چکی ہیں ۔