آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا بڑے پیمانے پر انتشاری سرگرمیوں میں ملوث ہونا ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہوتا جا رہا ہے۔ یہ شرپسند کمیٹی آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں جبری ہڑتالوں، راستوں کی بندش، املاک کی توڑ پھوڑ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔
شرپسند کمیٹی آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں جبری ہڑتالوں، راستوں کی بندش، املاک کی توڑ پھوڑ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔ اسی تناظر میں اب کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرغنہ ایڈووکیٹ شاہ نواز اور ماجد علی کے درمیان انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کی ایک خفیہ آڈیو کال منظرِ عام پر آ گئی ہے جس نے ان کے عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں ایکشن کمیٹی کا دھرنا فلاپ، خالی پنڈال منہ چڑا رہا
سڑکیں، ہسپتال بند کرنے کی پلاننگ اور آڈیو لیک کی اندرونی کہانی:
منظرِ عام پر آنے والی اس شرپسندوں کی لیک آڈیو کال میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ کمیٹی کا سرغنہ ایڈووکیٹ شاہ نواز اور ماجد علی سڑکیں اور ہسپتال بند کرنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس لیک آڈیو کال میں ایکشن کمیٹی کے دونوں سرغنہ خطے کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں تاکہ بدامنی پھیلائی جا سکے۔
اداروں کو ڈرانے اور ریاست کے خلاف اکسانے کی سازش:
اس لیک آڈیو کال میں دونوں سرغنہ ارکان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈرانے کی سازش کرتے ہوئے بھی صاف سنا جا سکتا ہے۔ گفتگو کے دوران کالعدم کمیٹی کا ایک سرغنہ دوسرے کو اشتعال انگیز نعروں کے ذریعے لوگوں کو اشتعال دلانے کی باقاعدہ ہدایت دیتا ہے تاکہ پبلک کو اکسایا جا سکے۔ مزید برآں، اس آڈیو لیک میں کالعدم کمیٹی کی جانب سے ان افراد کو، جو پہلے رضاکارانہ گرفتاریاں دینے پر آمادہ تھے، اب گرفتاری نہ دینے اور ریاست کے خلاف کھڑے ہونے پر اکسایا گیا ہے۔
بیرونی ایماء پر سرگرمیوں اور حکومتی پابندی پر ماہرین کی رائے:
اس اہم صورتحال پر ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی ایماء پر سرگرم کالعدم ایکشن کمیٹی کی ان تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث آزاد کشمیر کے غیور شہری اب اس ٹولے کی اصلیت کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، کالعدم کمیٹی کی اس کھلی شرانگیزی کے تناظر میں کشمیری عوام اس شرپسند ٹولے پر عائد حکومتی پابندی کی اب مکمل تائید اور حمایت کر رہے ہیں تاکہ خطے کے امن کا تحفظ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: مظفرآباد کے بیکرز مالکان کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان




