فائرنگ

راولاکوٹ :کالعدم ایکشن کمیٹی میں موجود مسلح جتھوں کی پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر براہِ راست فائرنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

آزاد کشمیرکے شہر راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی  میں موجود مسلح جتھوں نے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہل کاروں پر براہِ راست فائرنگ کی، جس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں موجود مسلح جتھوں کے لوگ سکیورٹی اداروں پر براہ راست فائرنگ کررہے ہیں ۔

اس ویڈیو سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا یہ دعویٰ بلکل غلط ثابت ہو گیا ہے کہ وہ لوگ نہتے ہیں اور ان کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں جبکہ کالعدم عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اسلحہ سے لیس جتھے موجود نہیں جو سکیورٹی فورسز اور پولیس پر فائرنگ کر رہے ہیں جوسنگین جرم ہے جس کی غیر جانبدار اور آزادانہ  تحقیقات کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف 81مقدمات درج،425شرپسند گرفتار، آزادکشمیرپولیس

ادھر سکیورٹی فورسز کی جانب سے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ، فائرنگ کے واقعات اور ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے جتھوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کی تائید کرتے ہیں، شاہ غلام قادر کی وضاحت

اس سے قبل بھی ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے معمول کی گشت پر مامور پولیس کی فلیگ مارچ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی ، اس حملے میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔تاہم خوش قسمتی سے بکتر بند گاڑی کو مضبوطی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گاڑی کو شدید نقصان ضرور پہنچا ہے ۔