پاکپتن ،مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 11 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں مسافر اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکپتن میں دیالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے بعد ریسکیو 1122 کے رضا کار، انتظامیہ کے ارکان موقع پر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:ننگرپارکر ،ایمبولینس میں سلنڈر تبدیل کرتے دھماکہ ،8افراد جاں بحق

حادثے کے مقام سے اب تک 11 افراد کو مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 33 زخمی ڈی ایچ کیو بھیجے گئے جن میں سے کچھ کی حالت ناساز ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مزید زخمی و اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیالپور روڈ پر 17 ایس پی اسٹاپ کے قریب ملتان سے قصور جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے بتایا کہ حادثے کی سنگینی کے پیش نظر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہسپتال طلب کر لیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکپتن کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ہری پور: خوفناک ٹریفک حادثہ، آئل ٹینکر نے گاڑیوں کو کچل دیا، 4 دوست جاں بحق

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن اسپتال پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف افسوس ناک حادثے پر رپورٹ طلب کرلی۔