مظفرآباد:ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی مہنگا گوشت فروخت کرنے والے منافع خوروں کے خلاف کارروائی،8 تاجر گرفتار مقدمہ درج مزید تاجروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عاصم خالد اعوان کا خود ساختہ مہنگائی پر سخت نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دھیرکوٹ: خاتون کے بال ، بھنویں کاٹنے کا افسوسناک واقعہ،ملزمان گرفتار
اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر نے ہمراہ پولیس گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے مہنگا گوشت اور فروٹ فروخت کرنے پر اٹھ ناجائز منافہ خوروں کو گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر دی۔
خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف گھیراتنگ اور ان سے آئینی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر حماد بشیر نے کہا کہ عوام کو سستہ اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:منگلا ڈیم سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ،قاتل 2سگے بھائی گرفتار
پرائس کنٹرول کمیٹی مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔




