ویسٹ انڈیز

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نےنیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے شکست دیدی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک انتہائی سنسنی خیز اور اہم مقابلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے یادگارکی جیت کی سب سے بڑی ہیرو شیمائن کیمبل رہیں ، جنہوں نے دباؤ کی صورت حال میں میدان کے چاروں اطراف شاندار شاٹس کھیلے اور ایک ناقابلِ شکست اور ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ کی بیٹرز نے مقررہ بیس اوورز کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز کا ایک بڑا اور چیلنجنگ اسکور بورڈ پر سجایا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چترال کو 13سال بعدشکست : گلگت بلتستان نے شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل جیت لیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے بروک ہالیڈے 40 رنز اور ایسا بیلا گیز 39 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہیں ۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کی باؤلر الیا ایلین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کی 4 اہم وکٹیں حاصل کر کے ان کی رنز بنانے کی رفتار کو بریک لگائی ۔

163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی شروعات اتنی اچھی  نہیں تھی  لیکن شیمائن کیمبل نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا ۔ انہوں نے انتہائی سمجھداری سے بیٹنگ کی اور میچ کو آخری اوور تک لے گئیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلنے والوں کیلئے ٹیم میں کوئی گنجائش نہیں : چیئرمین پی سی بی

ویسٹ انڈیز نے اس اعصاب شکن مقابلے کے بعد آخری اوور کی پانچویں گیند پر صرف 3 وکٹیں گنوا کر یہ ہدف حاصل کر لیا ۔ اس شاندار فتح کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ایونٹ میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ہے ۔