ترک پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

 ترک پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق 600 رکنی پارلیمنٹ میں معاہدے کی توثیق کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں مجموعی طور پر 398 ارکان نے حصہ لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن اور تہران کا دہلی نہیں اسلام آباد سے رابطہ،امریکہ ایران جنگ بندی، مکہ دفاعی معاہدے اور مودی کی ذلت آمیز شکست کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

معاہدے کے حق میں 279 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 119 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

اس موقع پر ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تینوں ممالک یہ اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اوراس کا مقصد کسی بھی صورت میں دوسرے ملک پر حملہ کرنا نہیں۔

حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن ضیا آلتونیالدز نے کہا کہ اس دفاعی معاہدے کا مقصد خطے میں سکیورٹی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

 یاد رہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے 7 اگست کو  مکہ مکرمہ میں اس معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر،ترجمان دفتر خارجہ

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان شریک تھے۔