اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیردفاع خواجہ آصف نے کشمیری بھائیوں کو آئین کے آرٹیکل 5 پڑھنے کا مشورہ دیدیا ۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر آزادکشمیر کی صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہزاروں شہد کی مکھیوں نے طیارے کو روک لیا، مسافر پریشان،ویڈیو وائرل
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، وہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 کو ضرور پڑھیں جو ریاست سے غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔
بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔
ازاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، وہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 کو ضرور پڑھیں، جو ریاست سے غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔
لیکن اس سے بھی اہم اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 13, 2026
خواجہ آصف نے قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ لیکن اس سے بھی اہم اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:
﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ۚ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾
“جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے، یا سولی چڑھا دیا جائے، یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دیے جائیں، یا انہیں ملک بدر کر دیا جائے۔ یہ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب ہے۔”
(سورۃ المائدہ: 33)




