اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کی عمران خان سے متوقع ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ہے
سابق وزیر اعظم کی اڈیالہ جیل سے اسلام آباد منتقلی سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پرتشدد احتجاج ؛ شریک افراد کی نگرانی، فہرستیں مرتب کی جانے لگیں
پی ٹی آئی سے وفاقی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام کی جانب سے رابطہ کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں،
جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اگلے چند گھنٹے میں اہم پیشرفت کے امکان کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ذرائع اڈیالہ جیل
ذرائع کے مطابق مین سٹریم میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی اس حوالے سے حکومت نے کوئی فیصلہ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کی بانی چیئرمین سے ملاقات کروانے کی یقین دھانی کروائی گئی ہو ۔




