آزادکشمیر: مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت4.4 ریکارڈ

مظفرآباد،وادی نیلم(کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد ، آٹھمقام سمیت وادی نیلم کے زیریں ودیگرعلاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق زلزکے کے جھٹکے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد سمیت شمالی حصوں میں زلزلہ، شدت5.1 ریکارڈ

انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم ویلی اختر ایوب کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے کے باعث کسی جگہ سے نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شمال مغربی کشمیر میں 4.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

پریس ریلیز کے مطابق شمال مغربی کشمیر میں 4.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

زلزلے کے جھٹکے 29 اکتوبر 2026 کو شام 5 بج کر 2منٹ (پاکستانی وقت) پر ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے علاقے چلاس سے 34 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کے مرکز کے جغرافیائی محلِ وقوع کے مطابق اس کے نقاطِ عرض بلد 35.05 ڈگری شمال اور طول بلد 73.78 ڈگری مشرق ہیں۔

ذرائع کے مطابق لوات، چلاس، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جبکہ کاغان ناران بھی زلزلے سے لرز اٹھے۔

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر ، گلگت بلتستان ، مانسہرہ، اور پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔