لیپہ ویلی (کشمیر ڈیجیٹل، رپورٹ: عبدالصبور اعوان) وادی لیپہ سے ریشیاں جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس نمبر 4436 داؤکھان کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
گاڑی میں سوار تمام 13 مسافر محفوظ رہے، تاہم بعض افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار،پاک۔اقوام متحدہ کانفرنس جاری
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں چار مرد، آٹھ خواتین اور ایک بچہ سوار تھا۔ گاڑی منظور نامی ڈرائیور چلا رہے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور مسافروں کو بحفاظت گاڑی سے باہر نکالا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد اور مرہم پٹی فراہم کرنے کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں انتظامی تبدیلیاں: سیکریٹریزکے بعد ایس پیز کے بھی بڑے پیمانے پر تبادلے
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تمام مسافروں کے محفوظ رہنے پر اہلِ علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔




