گنگا چوٹی : سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک سیاح جاں بحق، 21 زخمی

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)گنگا چوٹی سیر کیلئے جانیوالے سیاحوں کی گاڑی فش فارم چکار کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرینگر کے نوجوان کی آزادکشمیر کے عوام سے اپیل

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 14 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کیا گیا، جبکہ چار شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمان: امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر سمندر میں کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہے

مقامی انتظامیہ، ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی بلندی کی طرف جارہی تھی کہ اچانک موڑ موڑتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ۔

حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور زخمی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔