کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی کال :پلندری سے نوجوان کا کشمیری نوجوانوں کے نام اہم پیغام

پلندری کے زریاب نامی ایک نوجوان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس کا تعلق بھی پلندری سے ہے ۔ پلندری سمیت آزادکشمیر کے نوجوان کیلئے اس کا پیغام ہے کہ اپنے مستقبل، تعلیم اور خاندان کو مقدم رکھیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی سے گریز کریں جو انہیں قانونی مشکلات میں ڈال سکتی ہو۔

کشمیری نوجوان زریاب کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں امن و امان کے قیام اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو ترجیح دی جائے۔کسی بھی غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کسی ایسے ہجوم کا حصہ نہ بنیں جو ریاست کیلئے نقصان کا باعث بنے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری کو مکتوب، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

زریاب کا کہنا ہے کہ اپنے مستقبل کو تباہ کرنے کے بجائے اپنے مستقبل کو سنواریں اور ریاست مخالف تحریک کا حصہ نہ بنیں ، نوجوانوں کو اپنے مستقبل کیلئے نوکری کیلئے ، بیرون ملک جانے کیلئے مختلف سرٹیفکیٹس کی ضرورت بھی پڑتی ہے ۔

ایسی صورتحال میں جب نوجوان ریاست کیلئے چیلنج بن جائیں تو پھر ان کا مستقبل بھی تاریک ہوجاتا ہے ۔

نوجوان زریاب کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کی بھی ضرورت ہوگی اور جن نوجوانوں پر ایف آئی آرز کٹی ہونگی وہاں ان کے کریکٹر سرٹیفکیٹس کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت آزاد کشمیر نے شوکت نواز میر اور خواجہ مہران ارشد کے خلاف بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر قانونی کارروائی شروع کردی

نوجوان زیریاب کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر کسی بھی غیر ذمہ دار احتجاج کا کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا، لوگوں کو پرامن زندگی دیں اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور خود بھی آزاد زندگی گزاریں ۔